Friday, April 26, 2024

قومی وسائل کو لوٹنے والے احتساب کی گرفت میں آچکے ہیں  : ممنون حسین

قومی وسائل کو لوٹنے والے احتساب کی گرفت میں آچکے ہیں  : ممنون حسین
June 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی وسائل کو بے رحمی سے لوٹنے والے احتساب کی گرفت میں آچکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان سے حساب لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ایوان صدر میں وزیر اعظم معائینہ کمیشن کے زیر اہتمام احتساب اور گڈ گورننس کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک اچھی حکمرانی کی عوامی خواہش میں ریاست کے ادارے بھی شریک ہوچکے ہیں،اس لیے اب ملک میں مثبت اور اچھی تبدیلیوں کا راستہ روکنا ممکن نہیں۔ انھوں نے سرکاری خریداری کے نظام میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شفاف اور جدید طریقے اختیار کیے جائیں۔ اس موقع پر انھوں نے وزیر اعظم معائینہ کمیشن کی ہیلپ لائن 1818 کا بھی افتتاح کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس سے بدعنوانی پر قابو پانے اور عوامی شکایات کے حل میں مدد ملے گی۔