Saturday, April 20, 2024

قومی وسائل لوٹنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں، وزیر اعلیٰ بزدار

قومی وسائل لوٹنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں، وزیر اعلیٰ بزدار
June 28, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ دوسری جانب سے گورنر پنجاب نے کہا اپوزیشن کی اے پی سی کا حشر وہی ہو گا جو ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں، ملک کی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے والے عناصر کو حساب دینا پڑے گا،یہ ملک وقوم کے مجرم ہیں قوم انہیں نہیں بھولی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی ہے، نازک مرحلے پر مخالف جماعتوں کا منفی رویہ قابل افسوس ہے۔ قومی وسائل ، لوٹنے والے ، احتساب ، خوف زدہ ، وزیر اعلیٰ بزدار ، گورنر پنجاب ، لاہور ، 92 نیوز دوسری جانب گورنر پنجاب سے پاک پرتگال ایسوسی ایشن اور تحریک کشمیر یورپ کے صدر محبوب احمد اور چودھری غلام غوث پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی۔ چودھری محمد سرور نے پرتگال کے سفارتخانے اور ویزہ سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیر خارجہ کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کر دی۔ گورنر پنجاب نے کہا اپوزیشن جماعتیں اے پی سی بلانا چاہتی ہیں توشوق پورا کر لیں،حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں نہیں جائے گی۔ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔