Monday, May 13, 2024

قومی مینز اور ویمن کھلاڑیوں کو پاکستان کی جیت کا یقین

قومی مینز اور ویمن کھلاڑیوں کو پاکستان کی جیت کا یقین
October 24, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی مینز اور ویمن کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جیت کا یقین ہے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف، ٹیسٹ پلیئر فواد عالم اور امام الحق کو قومی کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، کہتے ہیں کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، قوم دعا کرے۔

ویمن کرکٹر جویریہ خان اور عالیہ ریاض بولیں ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی 2021 میں پاکستانی ٹیم نہ صرف بھارت کو ہرائے گی بلکہ اچھا پرفارم کرتے ہوئے ورلڈکپ جیتے گی۔ پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل ہی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔