Tuesday, April 23, 2024

قومی منصوبوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے ، احسن اقبال

قومی منصوبوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے ، احسن اقبال
July 3, 2019
راولپنڈی  ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال میں اسپورٹس سٹی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں  نیب راولپنڈی کے  روبرو پیش ہوئے  ، پیشی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ قومی منصوبوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  انکوائری ہونی چاہیے تو تمام انکوائریاں بند کرکے بی آرٹی پشاور کی بھی کی جائے، یہ کہنا کہ نارووال اسپورٹس سٹی بارڈر کے قریب ہے،بے بنیاد ہے۔