Wednesday, April 24, 2024

قومی مفادات زیادہ اہم ہیں !!! 10سال بعد بھی اقتصادی پابندیاں قبول نہیں کرینگے: ایران

قومی مفادات زیادہ اہم ہیں !!! 10سال بعد بھی اقتصادی پابندیاں قبول نہیں کرینگے: ایران
July 23, 2015
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے اعلان کیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے میں درج قدغنیں اور اقتصادی پابندیوں میں دس سال کے بعد بھی توسیع قبول نہیں کریں گے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس ارقچی نے ٹی وی پر پریس کانفرنس کے دوران خبردار کیا کہ اگر عالمی طاقتوں نے معاہدے میں دی جانے والی دس سالہ مدت کے بعد ایران پر عائد پابندیوں میں توسیع کی کوشش کی تو معاہدہ ٹوٹ جائے گا۔ عباس ارقچی نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح اپنے قومی مفادات کا تحفظ ہے نہ کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں۔ سلامتی کونسل کی قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی مدت دس سال ہوگی جس کے بعد سلامتی کونسل میں ایران کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔