Sunday, May 19, 2024

قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا  جائیگا : وزیرداخلہ

قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا  جائیگا : وزیرداخلہ
June 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا  جائیگا تمام این جی اوز کو پاکستان کے قوانین کا احترام کرنا ہوگا،کسی کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی،،شفقت حسین کے معاملے پر عدالتی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ  بیشتر این جی اوز اچھا کام کررہی ہیں لیکن چند این جی اوز کو سیل کیا گیا ہے ۔ این جی اوز کو پاکستان کے مفادات کا احترام کرنا ہوگاکسی کو پاکستان میں کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شفقت حسین کی پھانسی کے معاملے پر پروپیگنڈہ کیا گیااور اس کی  بچپن کی تصویر نکال کر دنیاکو دکھائی گئی،آئین اور قانون  کے مطابق شفقت حسین کی موت کی سزا برقرار رہے گی۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے واضح  کیا کہ  این جی اوز کی آڑ میں ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔