Sunday, May 12, 2024

قومی مسائل پر کبھی بحث نہیں ہوئی ، چیلنجز کو سامنے رکھ کر مباحثہ کرناہوگا،وزیراعظم

قومی مسائل پر کبھی بحث نہیں ہوئی ، چیلنجز کو سامنے رکھ کر مباحثہ کرناہوگا،وزیراعظم
September 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کبھی قومی مسائل پر بحث نہیں ہوئی ،  چیلنجز کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سبسڈی کا مقصد غریب لوگوں کی مدد ہوتاہے، یہاں سبسڈی وہ لے رہےہیں جو پہلے ہی طاقتور ہیں، ہم نے کبھی بحث ہی نہیں کی کہ کیسی بجلی چاہیے تھی،مذاکرات کرنے پر آئی پی پیز کا مشکور ہوں،ہم سستی گیس پر انحصار کرتے آرہےتھے،گیس کےذخائر کم ہورہے ہیں،گیس کی درآمد اور مقامی گیس کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  چالیس سال پہلے ہائیڈرو انرجی کاسوچنا چاہیے تھا، مسلسل  فیصلے ہوتے تو آج انڈسٹری مشکل میں نہ ہوتی، مہنگی بجلی کا بوجھ نہ ہوتا،ساری قوم میں شعور ہوتو فیصلے بھی ٹھیک ہوتے ہیں،ملک میں اتفاق رائے کی بجائے تقسیم پیدا ہوجاتی ہے ،صوبے سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،چاہتاہوں ملک کے بڑے مسائل پر بحث ہو۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت اتفاق رائے اور بحث ہے ،بریگزٹ پربرطانیہ میں بڑی بحث ہوئی،چین میں عوامی معاملات پر بحث کی جاتی ہے ، وہاں  میرٹ کا خاص خیال رکھا جاتاہے ،ان کی لیڈر شپ سسٹم کےتحت اوپر پہنچی ہے ،چینی صدر اور وزیراعظم جدوجہد سے اوپر آئے۔قوم کی لانگ ٹرم پلاننگ سب سے اچھی چیز ہے ،ہم نے مہنگے بجلی کے منصوبے لگائے ۔

انہوں نے بتایا کہ گیس کی صورت حال خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے ، آئندہ سردیوں میں زیادہ بڑامسئلہ آنے والا ہے ،گیس امپورٹ کرکے موجودہ قیمت پر نہیں بیچ سکتے ،گیس سیکٹرپر سرکلر ڈیٹ بننا شروع ہوگیا ہے ،17روپے یونٹ پر بجلی پیدا کررہے ہیں،بجلی کافی یونٹ 14روپے میں دے رہے ہیں۔