Friday, April 26, 2024

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ
December 17, 2020

لاہور (92 نیوز) قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے رویوں اور مسلسل ڈراپ کرنے پر دلبرداشتہ ہو گئے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں محمد عامر کا کہنا تھا پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں مگر باتیں کرکے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے۔ موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے لیے جتنی پرفارمنس دے سکوں دوں لیکن باؤلنگ کوچ کی جانب سے ہمیشہ کہا گیا کہ محمد عامر دھوکا دے گیا اور میں ملک کی طرف سے نہیں کھیلنا چاہتا۔

محمدعامر نے کہا نیوزی لینڈ کے لیے 35 کھلاڑٰیوں میں شامل نہ کیے جانے پر  مستقبل کا اندازہ ہو گیا۔ لاہور پہنچ کر دو روز میں پریس کانفرنس میں باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔

محمد عامر پہلے ہی گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ  میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔ 61 ون ڈے میں 81 اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔