Wednesday, May 1, 2024

قومی سلامتی کی خبر لیک ہونا پاناما سے بڑا سکینڈل ہے : سابق چیف جسٹس

قومی سلامتی کی خبر لیک ہونا پاناما سے بڑا سکینڈل ہے : سابق چیف جسٹس
November 3, 2016
راولپنڈی (92نیوز) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی سکیورٹی لیکس پاناما سکینڈل سے بڑا معاملہ ہے۔ حیران ہوں ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 28 اکتوبر کو شیلنگ سے جاں بحق ہونے والے کم سن بچے کے والدین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنے دن گزر گئے اس بات کی تحقیقات کیوں مکمل نہیں ہو ئیں کہ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والی قومی سلامتی میٹنگ کی معلومات ایک اخبار تک کیسے پہنچیں۔ سابق چیف جسٹس کا کہناتھا کہ پاناما کا معاملہ سب سے پہلے جسٹس پارٹی نے پارلیمنٹ میں اٹھایا لیکن سپیکر نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا۔ میاں نواز شریف پاناما سکینڈل کا اعتراف کر چکے ہیں یہ معاملہ انتہائی سادہ ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا پاناما لیکس ایک حقیقت ہے جسے وزیراعظم نواز شریف نے خود تسلیم کیا۔ سٹیل ملز لگانے کے پیسے کہاں سے آئے؟ وزیراعظم نے یہ نہیں بتایا۔