Sunday, May 19, 2024

قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، نواز شریف

قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، نواز شریف
May 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف بھی کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک ہے ، وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔ عدالت سے نااہلی کے بعد  نوازشریف نے اداروں کے خلاف بیان بازی وطیرہ بنا لیا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز جاری ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو افسوسناک قرار دے کر مسترد کر دیا۔ نااہل سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ان کے انٹرویو پر قومی کمیشن قائم ہوتا ہے تو اس کی ضرورت ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئیے۔ نوازشریف نے ڈان لیکس کی بھی تصدیق کر دی، اور یہ بھی بھول گئے کہ وہ اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران اس کی تردید کر چکے ہیں لیکن دل کی بات زبان پر آ ہی گئی، اور کہا کہ ڈان لیکس میں ملک کو ٹھیک کرنے کی بات کی تھی۔