Monday, May 13, 2024

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر کے تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر کے تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ
March 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔ تئیس مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران بارڈر دو ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بار پھر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش  کردی۔ قومی سلامتی کمیٹی  نے اہم اقدامات کی منظوری  دے دی ہے۔ کسی بھی وبا سے نمٹنے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ظفر محمود عباسی، ایئرچیف  مجاہد انور خان  شریک ہوئے، ڈی جی آئی ایس آئی نے خصوصی شرکت کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔ اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات کا وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر اعلان کیا۔