Friday, March 29, 2024

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر 11 فیصلوں پر عملدرآمد شروع

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر 11 فیصلوں پر عملدرآمد شروع
March 14, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدرات قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر 11 فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا، ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج بند ہیں ، ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن محدود کردیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے ہیلی کاپٹرز محکمہ صحت کے حوالے کر دیے ہیں ، کورونا وائرس کے معاملہ پر قومی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا  ۔ کورونا  کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے  حکومت نے اہم اور بڑے فیصلے کر لئے ، تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کر دیے گئے ، امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ شادی ہالز اور سینما گھر بھی بند ہیں ،عوامی اجتماعات پر پابندی کے حکم پر بھی عملدرآمد شروع ہوگیا ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر  ملک کے 5 ایئرپورٹ غیرملکی پروازوں کےلیے بند کر دیا گیا ۔ سیالکوٹ ،فیصل آباد، ملتان، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس  پر ڈومیسٹک پروازیں معمول کے مطابق ہیں جبکہ انٹرنیشنل پروازوں کو صرف لاہور، اسلام آباد اور کراچی اتارا جا رہا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے باقی تمام میچز خالی اسٹیڈیم میں ہونگے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ہیلی کاپٹرز کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کر دیے  ہیں ، ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈرز بھی مکمل سیل کر دیے  گئے ہیں ، پاک افغان سرحد پر مسافروں کیلئے امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ تفتان بارڈر سے سیکڑوں زائرین کو بسوں کے ذریعے لیبر کالونی قرنطینہ میں پہنچا دیا گیا زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تفتان بارڈر سے آنے والے تمام زائرین کے کوائف کا اندراج کیا گیا لیبر کالونی میں منتقل کیے گئے تمام زائرین کے ٹیسٹ کیے جائیں گےمقررہ مدت تک قرنطینہ میں رکھنے کے بعد زائرین کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز ایسوسی ایشن نے آج سے تمام شادی ہالز کی بندش کردی ہے اور تمام تقریبات منسوخ کردی ہیں ، کورونا  کے پیش نظر خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاورکےعملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ، چھٹی پر جانے والے عملے کو پیر کے دن حاضر ہونے کی ہدایت جاری کردیں۔ جیلوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی بنا دیے گئے۔