Saturday, April 27, 2024

قومی سطح پر سائبر سکیورٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم تیار کرنیکا اعلان

قومی سطح پر سائبر سکیورٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم تیار کرنیکا اعلان
November 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے قومی سطح پر سائبر سکیورٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم تیار کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یومیہ لاکھوں سائبر حملوں کو ناکام بنایا جاتا ہے، کئی پاکستانی ادارے، بینک اور اہم کمپنیاں نشانے پر ہیں۔

امین الحق بولے کہ قومی سطح پر سائبر سکیورٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم تیار کی جائے گی، جو اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کی روک تھام اور فوری جوابی کارروائی کرے گی۔