Sunday, September 8, 2024

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
May 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ۔ وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ظفر مرزا وائرس کے پھیلاؤ، اموات کی شرح پر بریفنگ دیں گے۔ وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور قومی سطح کے صحت حکام شریک ہوں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام شریک ہوں گے۔ لاک ڈاون برقرار رکھنے، مزید سخت کرنے یا نرمی سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاؤن کو بڑھانے یا نرمی کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں میں انتظامات، لاک ڈاون کے اثرات پر بات کریں گے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی مؤثر حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ  اور اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ این ڈی ایم اے حکام ماسک اور طبی سازو سامان کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جائیں گے۔