Saturday, April 20, 2024

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کا جائزہ

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کا جائزہ
August 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں، ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور کورنٹائن اسٹرٹیجی پر عملدرآمد پرغور کیا گیا۔ وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس کو کورونا کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ اسد عمر نےعالمی اور علاقائی ممالک اور پاکستان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ مختلف شعبوں خصوصاً سیاحت کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی حکمت عملی، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود ، غلام سرور خان، مخدوم خسرو بختیار، محمد حماد اظہر، سید فخر امام، مشیران  ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر معید یوسف، چئیرمین این ڈی ایم اے اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔