Thursday, April 18, 2024

قومی دولت لوٹنے والوں کیلئے سزا و جزا کا نظام آئینی ذمہ داری ہے ، اسد عمر

قومی دولت لوٹنے والوں کیلئے سزا و جزا کا نظام آئینی ذمہ داری ہے ، اسد عمر
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے بعد مائیک ملنے پر اسد عمر نے خطاب کیا  اور کہا کہ اگر کسی نے قومی دولت لوٹی ہے تو اس کیلئے سزا و جزا کا نظام  آئینی  ذمہ داری ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ حساب کتاب بند ہونا چاہئے ،سزا جزا کا نظام اللہ تعالیٰ کا ہے ،کسی نے قومی دولت لوٹی ہے تو اس کے لئے سزا اور جزا کانظام آئینی ذمہ داری ہے ،اگر پکڑ دھکڑ انتقام کے لئے ہو رہی ہے تو یہ حکومت کیلئے اچھی بات نہیں لیکن جمہوریت میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے ۔ https://www.youtube.com/watch?v=1DBYDUFLT6c سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بیرونی قرضہ جیسی مہلک بیماری لاحق تھی ،یہ مہلک بیماری ن لیگ والے چھوڑ کر گئے ،سلیم مانڈوی والا کے دور میں 2 ارب ڈالر خسارہ تھا ۔ اسد عمر نے کہا کہ چند ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 36 ملین ڈالر پر آگیا ، یعنی 70 فیصد کمی آچکی ہے، سسٹم ایسا نہیں کہ بٹن دبائیں اور رزلٹ نکل آئے،  مشکل وقت کا بجٹ  ہے، معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش  کرتا  ہوں۔