Friday, March 29, 2024

قومی دولت چوری کرنیوالے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیر اعظم

قومی دولت چوری کرنیوالے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، وزیر اعظم
October 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ  دی ، گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایوانوں میں عوامی فلاح کے ایجنڈے کو پروان چڑھایا جائے ، ادارے قوم کو پیارے ہیں ، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا لیکن اپوزیشن کا ایجنڈا ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

اس موقع پر مشیر بابر اعوان نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے،  درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔