Friday, April 19, 2024

قومی خزانےکو اڑھائی ارب کا چونا لگانیوالی تیل کمپنیوں کے کلاف نیب کا ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

قومی خزانےکو اڑھائی ارب کا چونا لگانیوالی تیل کمپنیوں کے کلاف نیب کا ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ
March 1, 2017
  کراچی (92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی کمپنی ایئر لیوب اور پٹرولیم کمپنی شیل پاکستان نے مسلح افواج کے نام پر  قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا چونا لگادیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیاں تین برس جے پی فیول ، رعایتی داموں حاصل کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتی رہیں ۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو نے ڈھائی ارب روپے کے اسکینڈل کا پتہ چلالیا ۔انکوائری مکمل کرکے ریفرنس دائر کرنے کے لیے کیس اسلام آباد بھجوادیا گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی کمپنی ایئرو لیوب اور شیل پاکستان نے پاک فضائیہ ، بحریہ اور آرمی کے نام جنوری  2013سے فروری  2016 تک رعایتی داموں جے پی ون فیول حاصل کیا اور بعد میں اسے مارکیٹ میں فروخت کردیا۔ اس طرح قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے  کا نقصان پہنچایا گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق  ایئرولیوب کمپنی واسع جلیل کے چچا ارشد جلیل اور ایم کیوایم کی رہنما کشورزہرہ کے بیٹے ذیشان کریمی کی ملکیت ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے پی ون پٹرول کرپشن میں نیب نے شیل پاکستان اور ائیر لیوب کے خلاف شواہد حاصل کرلئے۔ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سے منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائیگا