Monday, May 6, 2024

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر مریم اورنگزیب کیخلاف کارروائی کی سفارش

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر مریم اورنگزیب کیخلاف کارروائی کی سفارش
July 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر مریم اورنگزیب سمیت ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی گئی ۔ اس حوالے سے نیب میں درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب نے مختلف اداروں کے سرکاری افسران کے ذریعے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کو پی ٹی وی میں بھرتی کیا گیا۔ پی ایم ایل این کی سوشل میڈیا ٹیم پی ٹی وی سے تنخواہ لیکر پاک فوج اور آئی ایس آئی پر تنقید کرتی تھی۔ مریم اورنگزیب اور مریم نواز نے سرکاری ایڈورٹیزمنٹ کے ذریعے نواز شریف کی کوریج کرائی۔ مسلم لیگ ن کا سپیشل پروموشنل گانا مریم اورنگزیب کی ہدایت پر تیار ہوا۔ ادائیگی پی ٹی وی سے کروائی گئی۔ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی والدہ کو دو ہنڈا سوک اور ایک پجارو گاڑی فراہم کی۔ سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائیش کے نام پر لاکھوں روپے خرچ کیے ۔ مئی 2018 میں ایوارڈ کی تقریب منعقد کر کے کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز کا استعمال کیا گیا۔ ا قتدار کے آخری دنوں میں ن لیگ سوشل میڈیا کے 25 نوجوانوں کے خلاف قانون پیمرا میں بھرتی کروانے کی کوشش کی۔ مریم اورنگزیب پر ایف سیون اور ای الیون میں جائیدادیں خریدنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست میں نیب راولپنڈی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر مریم اورنگزیب سمیت ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔