Saturday, May 11, 2024

قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ، مریم اورنگزیب

قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ، مریم اورنگزیب
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا جارہاہے، حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال سے چوری اور کرپشن جاری ہے جس کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں۔ شہزاد اکبر کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں وہ عمران کے ٹاوٹ ہیں، عمران نے کابینہ میں وزیر نہیں کماو پوت رکھے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی صاحب بتاتے رہے کہ ان سے براڈ شیٹ کے معاملہ پر کمیشن مانگا گیا۔ ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کی میٹنگ کروائی۔ عمران کے فرنٹ میں شہزاد اکبر اور شہزاد اکبر کے فرنٹ میں ڈیوڈ توز تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کا ایک ہی کام ہے، "جنی انہی پیندی اے پائی جاو، وچوں وچ کھائی جاو اتوں رولہ پائی جاو"مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نے جن کو سینٹ کے ٹکٹ دئیے ان کے خلاف ان کی پارٹی کھڑی ہو گئی ہے۔ نوازشریف جب چاییں پاکستان آئیں گے، وہ پاکستان کے شہری اور تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، ہم نے سیاسی لوگوں کو ٹکٹ دئیے، اے ٹی ایمز کو نہیں۔