Thursday, April 18, 2024

قومی خزانہ لوٹنے اور ملک تقسیم کرنیوالوں کے خلاف جنگ جیت کردم لیں گے : عمران خان

قومی خزانہ لوٹنے اور ملک تقسیم کرنیوالوں کے خلاف جنگ جیت کردم لیں گے : عمران خان
September 6, 2016
کراچی(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ قومی خزانہ لوٹنے اور ملک تقسیم کرنے والوں کے خلاف جنگ جیت کردم لیں گے،رائےونڈ دھرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ضلع جنوبی کے وائس چئیرمین منصور شیخ کی رہائش گاہ پہنچےتو شاندار استقبال کیا گیا،خان صاحب ناشتے کی ٹیبل پر آئےچکن، مچھلی اور پھل فروٹ کے مزے اڑائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کرپٹ حکمرانوں اور ملک تقسیم کرنے والوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں،قوم کی حمایت سے کامیاب ہوں گے، رائےونڈ دھرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ کپتان نے بائیس اگست کو ایم کیوایم کارکنوں کی پرتشدد کارروائی کا نشانہ بننے والے میڈیا ہاوسز کا دورہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے۔