Sunday, September 8, 2024

قومی  جونیئرہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کیلئے ویزوں کا معاملہ حل ،کھلاڑی جرمن ایمبیسی میں بائیومیٹرک شناخت کرائیں گے

قومی  جونیئرہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کیلئے ویزوں کا معاملہ حل ،کھلاڑی جرمن ایمبیسی میں بائیومیٹرک شناخت کرائیں گے
July 12, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے لئے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ویزوں کیلئے اسلام آبادکی  جرمن ایمبیسی میں بائیو میٹرکس کرائیں گے ۔ پی ایچ ایف  حکام نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ ویزے 72 گھنٹوں میں مل جائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق چارملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے ویزوں کا معاملہ گزشتہ دو ہفتوں سے کھٹائی میں پڑا ہوا تھا۔۔ جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم بھر پور تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی سلسلہ میں دورہ یورپ ترتیب دیا گیا تھا جہاں پاکستان کا مقابلہ جرمنی ، ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیموں سے ہوگا۔۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی منگل کو بائیو میٹرکس کروانے کے بعد دوبارہ لاہورمیں کیمپ جوائن کرینگے ۔ ہاکی ٹیم کی روانگی کیلئے 18 جولائی کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ 21 سے 24 جولائی تک کھیلا جائےگا ۔۔