Sunday, September 8, 2024

قومی جونیئر ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور سے جرمنی روانہ

قومی جونیئر ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور سے جرمنی روانہ
July 19, 2016
لاہور (92نیوز) قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ ایونٹ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم یورپ کی ٹاپ تھری ٹیمز سے ٹکرائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی۔ قومی ٹیم غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ استنبول جرمنی پہنچے گی۔ ایونٹ میں پاکستان‘ ہالینڈ‘ بلجیم اور میزبان جرمنی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ٹیم کے کپتان دلبرحسین کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی تیاری کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ ہم پوری تیاری کے ساتھ اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ جرمنی روانہ ہونے والوں میں نائب کپتان اظفر یعقوب‘ عثمان غنی‘ عاطف مشتاق، مبشرعلی‘ ابوبکر، محمد قاسم، جنید کمال، شان ارشاد، عتیق ارشد‘ بلال قادر، راناسہیل، سمیع اللہ، محمد رضوان، حسن انور اور فیضان شامل ہیں جبکہ ٹیم کے مینجر طاہر زمان اور کوچ ذیشان اشرف ہیں۔