Thursday, April 25, 2024

قومی ترانے کی سڑسٹھ سال بعد دوبارہ ریکارڈنگ کا فیصلہ

قومی ترانے کی سڑسٹھ سال بعد دوبارہ ریکارڈنگ کا فیصلہ
September 26, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) قومی ترانے کی سڑسٹھ سال بعد دوبارہ ریکارڈنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے فیصلہ کیا  کہ 67 سال بعد قومی ترانے  کو  نئی آوازوں اور جدید سازوں کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ قومی ترانے کی ازسرنو ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے جدید آلات موسیقی  نہ ہونے کےسبب   دوست ممالک سے بھی مدد لی جائے گی۔

خبر ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی  نے  قومی ترانےکی ریکاڈنگ کے لئے نئے گلوکاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  امکان  ہے کہ نئے قومی ترانے  کو 2022 میں 75ویں یوم آزادی سے قبل مکمل  کر لیا جائے گا جبکہ نئی ریکارڈنگ میں چاروں صوبوں بشمول  آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے بھی ساز  و آواز کو شامل کیا جائے گا۔