Friday, April 26, 2024

قومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی

قومی ترانہ کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی
December 21, 2017

جالندھر (92 نیوز) پاکستان کے قومی ترانہ اور شاہنامہ اسلام کے خالق ابو الاثر حفیظ جالندھری کی 35 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری چودہ جنوری انیس سو کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم انیس سو پانچ میں جالندھر کی جامع مسجد سے شروع کی۔
حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام لکھ کر اسلامی دور کی ابتدائی جنگوں کو نہایت پُر اثر انداز میں نظم کا جامہ پہنانے کا آغاز کیا۔
حفیظ جالندھری نے اردو شاعری اور پاکستان کیلئے مثالی خدمات سر انجام دیں اور قومی ترانہ تحریر کر کے ہمیشہ کیلئے امر ہو گئے۔
حفیظ جالندھری بیک وقت غزل گو اور نعت گو شاعر بھی تھے۔
وہ پاک فوج میں ڈائریکٹر جنرل مورال، صدر کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
حفیظ جالندھری اکیس دسمبر انیس سوبیاسی کو خالقِ حقیقی سے جا ملے لیکن ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور ان کا لکھا گیا قومی ترانہ ابد تک ارضِ پاک پر گونجتا رہے گا۔