Saturday, May 18, 2024

قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ لاہور میں شروع

قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ لاہور میں شروع
January 25, 2019
 لاہور ( 92 نیوز) پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام 56 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2019  لاہور کے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع گئی۔ قومی بیڈمنٹن چیمپئن 25 سے 31 جنوری تک شیڈول ہے جس میں مردوں کی 17 ٹیمیں اور خواتین کی 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم مردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ مردوں کے سنگلز میں نیشنل بینک کے مراد علی اور ویمن میں واپڈا کی ماہور شہزاد ٹائٹل کے دفاع میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن واجد علی چوہدری نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر ملک بھر 300 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہوں گے ۔