Sunday, September 8, 2024

قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ : اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنز چیمپئنز کا ٹائٹل جیت لیا

قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ : اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنز چیمپئنز کا ٹائٹل جیت لیا
August 10, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور میں ہونے والی نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ  اختتام کو پہنچ گئی اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنز  چیمپئنز کے تاج سروں پر سجا لیے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں اویس زاہد نے رضوان اعظم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اویس کی فتح کا سکور دو ایک رہا۔ خواتین کا ٹائٹل پلوشہ بشیر نے جیت لیا۔ پلوشہ نے  فائنل میں ماہ حور شہزاد کو اکیس چودہ اور اکیس سترہ سے ہرایا تاہم ماہ حور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پلوشہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے شٹل توڑی تھی تاہم پلوشہ کا کہنا تھا کہ ان پر شٹل توڑنے کا الزام غلط ہے۔