Thursday, May 9, 2024

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ ، اطلاق آج سے ہو گا

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ ، اطلاق آج سے ہو گا
March 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ ہو گیا، اطلاق آج سے ہو گا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنر بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 11.28 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر ، شہدا ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی 11.28 فیصد کے بجائے 11.52 فیصد منافع ملے گا۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 8.40 سے 8.80 فیصد کر دیا گیا۔ سیونگ اکاؤنٹس پر موجودہ شرح منافع برقرار رہے گی۔ 1 لاکھ مالیت کے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 4200 کی جگہ 4400 منافع مقرر ، 1 لاکھ کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 940 سے 960 کر دیا گیا ۔ 1 لاکھ مالیت کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 750 کے بجائے 780 روپے سالانہ منافع ملے گا۔ 1 لاکھ مالیت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر 7400 روپے ملیں گے۔