Thursday, April 25, 2024

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پر ذرائع بتانے کا عمل شروع ، ذرائع

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پر ذرائع بتانے کا عمل شروع ، ذرائع
April 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔ قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری پر ذرائع بتانے کا عمل شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری کرتے وقت رقم کی پوری ٹریل بتانا ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ بھی بتانا ہو گا کہ رشتہ داروں میں سے کون کون سیاستدان بڑا بیورو کریٹ یا صحافی ہے۔ منی ٹریل میں درج اثاثوں کی ملکیت کا مکمل پروفائل دینا ہو گا۔ ساتھ ہی رقم کی ترسیل کے مکمل ثبوت فراہم کرنے ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام عمل منی لانڈرنگ سے کمائی گئی رقوم کو سسٹم میں جانے سے روکنے کیلئے ہے۔ بچت اسکیموں میں رقم جمع کرانے والے کا پروفائل کی انسداد دہشت گردی کے اداروں سے تصدیق بھی کرائی جائے گی۔