Wednesday, April 24, 2024

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا
October 21, 2015
لاہور (92نیوز) شیو سینا کے انتہا پسند وں کی کرکٹ دشمنی نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی میگا ایونٹ سے دور کر دیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ایشیابلائنڈ کرکٹ کپ میں قومی ٹیم نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ بھارت میں پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان کے ساتھ ناروا سلوک اور بھارتی انتہا پسند ہندووں کے رویہ نے ہمیں ایسا سوچنے پر مجبور کیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالا ت میں ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو لے کر جانا بہت بڑا رسک ہو گا۔ ایشیا بلائنڈ کرکٹ کپ 17 سے 24 جنوری تک بھارتی شہر کوچی میں شیڈول ہے جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت‘ سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔