Sunday, September 8, 2024

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے بھارت روانہ

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلئے بھارت روانہ
January 16, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم پوری تیاری کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ حریف ٹیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں باو¿لنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت انیس جاوید کر رہے ہیں۔ ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک ہونگی۔ ٹورنامنٹ بھارتی شہر کوچی میں سترہ سے چوبیس جنوری تک کھیلا جائے گا۔