Monday, May 20, 2024

قومی باکسر محمد وسیم کا کامیابی کے بعد وطن واپسی پر حکومت کے سرد رویے پر گلہ

قومی باکسر محمد وسیم کا کامیابی کے بعد وطن واپسی پر حکومت کے سرد رویے پر گلہ
October 6, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم نے پانامہ کے باکسر کو اسی کی سر زمین پر ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر نے کے بعد کامیاب باکسر محمد وسیم فتح یاب ہو کر وطن واپس لوٹے۔
باکسنگ کی دنیا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والے بلوچستان کے سپوت باکسر محمد وسیم نے پانامہ میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی تین فائٹس جیت کر ایک بار بھر ملک و قوم کا نام فخر سے بلند کرد دیا۔ وطن پہنچنے پر محمد وسیم جہاں اپنی مسلسل کامیابیوں پر خوش تھے تو وہیں امن کے اس پاسبان کھلاڑی نے حکومت کے سرد رویے پر گلہ بھی کیا کہ حکومت نے انہیں کسی مرحلے میں ان کی مدد نہیں کی۔
محمد وسیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن نے وسیم کو کامیابی دی ہے اور آئیندہ آ نے والے وورلڈ ٹائیٹل کے لئے بھر پور تیاری کر کے فتح اپنے نام کریں گے۔
باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اورخوشی اس بات کی ہے کہ جس باکسنگ رینکینگ کے لئے پڑوسی ملک انڈیا کئی سالوں سے تگ و دو کر رہا ہے پاکستان اسے جیت کردنیا بھر میں سر فہرست آگیا ہے۔