Friday, May 17, 2024

قومی ایتھلیٹ نسیم حمید کو سرکار کا اعلان کردہ گھر نہ مل سکا

قومی ایتھلیٹ نسیم حمید کو سرکار کا اعلان کردہ گھر نہ مل سکا
October 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  فخر پاکستان بھی حکومتی دعووں، وعدوں کی چکی میں پس گئیں، تیز ترین قومی ایتھلیٹ ایتھلیٹ نسیم حمید کو 10 سال بعد بھی سرکار کا اعلان کردہ گھر نہ مل سکا، قوم کی بیٹی دفاتر کے چکر لگا لگاکر تھک گئی۔ عالمی افق پر سبز ہلالی پرچم لہرایا،ڈھاکہ ساؤتھ ایشین گیمز میں خوب نام کمایا، تیز ترین قومی ایتھلیٹ نسیم حمید کو دس سال بعد بھی حکومت کا اعلان کردہ گھر نہ ملا تو خاموشی توڑ دی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور سابق گورنر عشرت العباد کا وعدہ وفا نہ ہوسکا ، فخر پاکستان دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئی  مگر مسئلہ جوں کا توں ہے ، کہا کہ  لگتا ہے خیرات مانگ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فائل پر دستخط بھی ہوچکے، اس کے باوجود فائل ادھر، ادھر گھمائی جارہی ہے۔ نسیم حمید نے کہا کہ کیا اعزاز لینے والوں کو صرف دھکے نصیب ہوں گے۔