Friday, April 19, 2024

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
August 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ارشد کے اہلخانہ اور عوام نے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر انکا بھر پور استقبال کیا۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی، ایتھلٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی بھی ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پہنچے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے نیک تمناوں پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ خامیوں پر قابو پا کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرونگا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی بہتری کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہیں۔

اس موقع پر پنجاب حکومت نے ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔