Friday, May 17, 2024

قومی ایئرلائن کی ٹکٹنگ کا نیا سسٹم 3 دن میں ہی جواب دینے لگا

قومی ایئرلائن کی ٹکٹنگ کا نیا سسٹم 3 دن میں ہی جواب دینے لگا
September 15, 2018
کراچی (92 نیوز) قومی ایئرلائن کا ٹکٹنگ کیلئے ترکی کی آئی ٹی کمپنی سے حاصل کیا گیا نیا سسٹم 3 دن میں ہی ادارے پر بوجھ بن گیا ۔ ہٹ اٹ سسٹم انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ نئے سسٹم کی انتہائی سست روی کے باعث دنیا بھر میں ٹکٹ بک کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بورڈنگ جاری کرنے میں بھی تاخیر،  جبکہ بکنگ کے وقت اسکرین پر سست روی کے میسج نے نئے سسٹم کا پول کھول دیا۔ نئے سسٹم کے باعث آن لائن ٹکٹوں کی قیمت بھی پہنچ سے باہر ہے ۔  نیا سسٹم کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 90 ہزار 200 روپے سے زیادہ بتا رہا ہے۔ 12 ستمبر کو ریزرویشن، ٹکٹنگ اور آپریشن کا سیبرنظام ختم کرکے نئے ہٹٹ سسٹم پر منتقل کیا گیا تھا ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے نئے سسٹم پر منتقلی کو کارآمد اور آن لائن بُکنگ آسان ترین بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔