Friday, March 29, 2024

قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز نیوجرسی سے پاکستانیوں کو لیکر لاہور روانہ

قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز نیوجرسی سے پاکستانیوں کو لیکر لاہور روانہ
June 28, 2020
لاہور (92 نیوز) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، قومی ایئرلائن کی ساتویں خصوصی پرواز نیوجرسی امریکا سے شہریوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔ قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی نے نیو جرسی ایئر پورٹ پر مسافروں کورخصت کیا، پرواز آج شام ساڑھے 6 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔