Sunday, September 8, 2024

قومی ایئرلائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل کی منظوری کیخلاف احتجاج کا اعلان

قومی ایئرلائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل کی منظوری کیخلاف احتجاج کا اعلان
January 22, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قومی ایئر لائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے قومی اسمبلی سے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل کی منظوری کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بل پر اسے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ قومی ایئرلائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیئرمین سہیل بلوچ کی صدارت میں ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل کی منظوری کے خلاف شدید ردعمل اور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ نجکاری بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ایک ارب ڈالر کے عوض پی آئی اے کے دونوں ہوٹلز کو گروی رکھ لے۔ سہیل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر پر پانچ ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے پی آئی اے کو مستحکم اور بحال کر سکتے ہیں۔