Sunday, September 8, 2024

پی آئی اے نجکاری بل منظور ہوتے ہی 26 فیصد شیئرز برائے فروخت ہو جائینگے

پی آئی اے نجکاری بل منظور ہوتے ہی 26 فیصد شیئرز برائے فروخت ہو جائینگے
March 21, 2016
کراچی (92نیوز) قومی ایئرلائن کو نئے بحران کا سامنا، ادارے کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ہیڈآفس سمیت تمام دفاتر کے افسران اور ملازمین میں بل سے متعلق تشویش پائی جا رہی ہے جس میں ادارے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی آئی اے کارپوریشن کو لمیٹڈ کرنے کے بل کی منظوری سے ادارے کے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کر دیے جائیں گے۔ شیئرز کی فروخت کے بعد انتظامی اختیارات نجی شعبے کو منتقل ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کی منتقلی سے سی بی اے یونین، ایسوسی ایشن اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو نئے سرے سے لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان ایکسچینج سکیورٹی کونسل سے رجسٹرڈ کرانا پڑے گا۔ پی آئی اے پرائیویٹ لمیٹڈ ہونے سے ملازمین کا تحفظ بھی سوالیہ نشان بن جائے گا۔