Friday, April 26, 2024

قومی انٹرن شپ پروگرام ‏شروع کرنے کی منصوبہ بندی ‏کر لی گئی

قومی انٹرن شپ پروگرام ‏شروع کرنے کی منصوبہ بندی ‏کر لی گئی
April 15, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے نوجوانوں کے امورکے پروگرام نے ملک میں حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء کے لئے قومی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کابنیادی مقصد نوجوانوں کیلئے روزگارکے زیادہ سے ز یادہ مواقع پیداکرناہے۔

انٹرن شپ کرنے والے طلباء کو اُن کی کارکردگی کی بنیاد پرسرکاری اورنجی شعبے میں ملازمت دی جائے گی۔

انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف بے روزگاری کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے اُن مختلف اقتصادی اورسماجی شعبوں کی ضروریات بھی پوری ہوں گی جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت  بھی آج صوبے کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے انصاف روزگاراسکیم شروع کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اسکیم کاافتتاح کریں گے ، سکیم کے تحت اٹھارہ سے پچاس سال تک کی عمرکے ہنرمنداورتعلیم یافتہ بے روزگارافرادکو پچاس ہزارسے لے کردس لاکھ تک کے بلاسودقرضے دیئے جائیں گے۔