Thursday, May 9, 2024

قومی انسداد پولیو مہم 21 تا 25 ستمبر چلانے کا فیصلہ

قومی انسداد پولیو مہم 21 تا 25 ستمبر چلانے کا فیصلہ
September 17, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا ، قومی انسداد پولیو مہم  21 سے 25 ستمبرتک چلائی جائےگی ،پانچ میں سے تین دن مہم اور دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 21سے 25 ستمبر تک منعقد کرنے کا فیصلہ ، قومی انسداد پولیو مہم  میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہو گی،  سندھ میں 92 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ ، آزادکشمیر میں 6 لاکھ 69 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 39 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہو گی، ذرائع کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 99 لاکھ ، بلوچستان میں ساڑھے 24 لاکھ اسلام آباد میں ساڑھے تین لاکھ بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی، قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ،انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا،انسداد پولیو ٹیموں کو کورونا ایس او پیز بارے تربیت فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے ذیلی انسداد پولیو مہم 130 اضلاع میں 13 تا 21 اگست منعقد ہوئی تھی۔