Thursday, May 9, 2024

قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کورونا وائرس کا شکار

قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کورونا وائرس کا شکار
June 10, 2020
 کراچی (92 نیوز) قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ خود کو آئسولیٹ کر لیا۔ چیلا رام نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ چیلا رام نے کورونا پازیٹو رپورٹ ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام نے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ چیلا رام نے حال ہی میں اسلام آباد اور پشاور میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کی تھیں۔