Friday, April 26, 2024

قومی اقتصادی کونسل کی آئندہ مالی سال کیلئے 2102 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری

قومی اقتصادی کونسل کی آئندہ مالی سال کیلئے 2102 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 2102 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا، مالی سال 2021-22 کے لئے 2102 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی۔

وفاق کا حصہ 900 ارب، صوبوں کا 1202 ارب روپے ہوگا۔ قومی پیداوارکی شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔