Friday, April 26, 2024

کرائسٹ چرچ، قومی کرکٹرز کے پانچویں کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیے گئے

کرائسٹ چرچ، قومی کرکٹرز کے پانچویں کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیے گئے
December 6, 2020

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ کے پانچویں کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے لیے گئے، اب تک 4 ٹیسٹوں میں اسکواڈ کے دس ارکان کے نتائج مثبت آچکے ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کا پانچواں کورونا ٹیسٹ لیا گیا، آج لیے گئے سیمپلز کے نتائج کل آئیں گے۔

اس سے قبل ہونے والے چار ٹیسٹوں میں 54 رکنی اسکواڈ میں سے 44 ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 10 ارکان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قومی اسکواڈ میں موجود کورونا مثبت ارکان کی وجہ سےابھی تک انہیں پریکٹس کی اجازت نہ دی گئی، آج لیے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد قومی ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آئسولیشن کی مدت 8دسمبر کو پوری ہو گی جس کے بعد  قومی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا، کل قومی ٹیم کا فزیکل چیک اپ بھی کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسرملک نے کھلاڑیوں کوآن لائن ٹریننگ دی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔