Monday, May 13, 2024

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار
September 27, 2019

 کوئٹہ (92 نیوز) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کالعدم قرار دے دی ۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل بلوچستان کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 پر کامیاب ہونے والے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں  دوبادہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔ 

نوابزادہ لشکری رئیسانی کے وکیل استغاثہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹربیونل نے نادرا کی رپورٹ پر فیصلہ سنایا جس کے مطابق 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام  انتخابات کے دوران این اے 265 میں  64 ہزار سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔

الیکشن ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔