Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، حکومتی ارکان کا بھی شور شرابہ

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، حکومتی ارکان کا بھی شور شرابہ
June 14, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں تاریخی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن کے ساتھ حکومتی ارکان نے بھی شورشرابہ کیا۔

 اپوزیشن کے چند ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسپیکر بجٹ پر بحث کرنے پر بضد رہے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری شہباز شریف کو بولنے اور ارکان کو بیٹھنے کی تلقین ہی کرتے رہ گئے ۔

 ایک گھنٹہ سے زائد گزرنے کے باوجود بحث شروع نہ ہوئی اور اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر پیپلزپارٹی برہم ہو گئی اور کسی کو بولنے نہ دیا۔

آصف زرداری ، پروڈکشن آرڈر ، جاری ، پیپلزپارٹی ، برہم

 قومی اسمبلی اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی اور ایوان میں شور شرابہ بھی سننے کو ملا۔ شہباز شریف کو ڈائس دینے پر حکومتی ارکان بھڑک اٹھے۔ حکومتی ارکان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا خطاب سننے سے انکار کر دیا۔

فواد چوہدری، غلام سرور اور راجہ ریاض اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ حکومتی ارکان نے اسپیکر سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آصف زرداری ، پروڈکشن آرڈر ، جاری ، پیپلزپارٹی ، برہم

شیریں مزاری نے مطالبہ کر دیا کہ شہبازشریف کی طرح ہمیں بھی آئندہ ڈائس دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر نے جواب دیا جس کو ضرورت ہو گی اسے ڈائس دیا جائے گا۔