Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلسل تیسرے روز ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلسل تیسرے روز ہنگامہ آرائی
June 19, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلسل تیسرے روز بھی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر مشن امپاسیبل بن گیا۔ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے میں بجٹ تو پیش کردیا مگر بحث اور منظوری کا مرحلہ تیسرے روز بھی شروع  نہ ہو سکا۔ تیسرے روز بھی بجٹ بحث شہباز شریف سے شروع ہوئی اور شہباز شریف پر ہی ختم ہو گئی۔ اسپیکر کی جگہ ڈپٹی اسپیکر کو بٹھانے کا تجربہ بھی ناکام رہا۔ اپوزیشن  کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان بھی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھنے دے رہے ۔ شہباز شریف نےآج مسلسل تیسرے دن تقریر شروع کی اور باقی دو دنوں کی طرح آج بھی اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش کرتے رہے ۔ نتیجہ پھر وہی نکلا کہ ڈپٹی اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس پر ایک دن کا خرچہ ایک کروڑ 26 لاکھ روپے آتا ہے۔ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی غریب عوام پر بجٹ کی منظور بھی بھاری پڑ رہی اور روزانہ کروڑوں روپے اجاڑے جا رہے ہیں۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اجلاس کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے دانشمندانہ طرز عمل اختیار کرنا ہو گا۔ اپوزیشن کو بھی سیاست برائے سیاست ترک کر کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔