Thursday, March 28, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ابراج گروپ کا تذکرہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ابراج گروپ کا تذکرہ
July 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی  کے اجلاس میں کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ابراج گروپ کا تذکرہ ہوا۔ فیصل واوڈا  نے پیپلز پارٹی پر کے الیکٹرک پر نوازشات کا الزام لگا دیا۔ نوید قمر بولے ابراج گروپ کے مالک عارف نقوی نے خود مانا وہ تحریک انصاف کی الیکشن کمپین میں مدد کرتے رہے۔ گیس کی کمی  کی بنا پرکے الیکٹرک کو تیل پر جانے  کا کہا ۔ فیصل واوڈا جو باتیں کر رہے ہیں اسمبلی میں نہیں ہو سکتیں ۔ اسپیکر معاملہ کمیٹی کو بھیج دیں تاکہ وہاں اس پر بحث ہو سکے۔ عمرایوب نے کہا کہ نوید قمر نے فیصل واوڈا کی بات کا اعتراف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت تھی جس نے ابراج گروپ سے معاہدے کیے تھے۔ خرم دستگیرخان بولے ن لیگ نے جب حکومت چھوڑی 24 ہزار 212 ارب قرضہ تھا، اب وفاقی حکومت کا قرضہ 34 ہزار 489 ارب ہو چکا ہے۔