Friday, May 3, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین میں مسکراہٹوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ اور پی ٹی آئی اراکین میں مسکراہٹوں کا تبادلہ
August 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کے اراکین میں خوش گپیاں اور مسکراہٹوں کے تبادلے سپیکر بھی کہنے لگے کہ لگتا ہے باہر سب ڈرامہ ہو رہا تھا ،،دونوں جماعتوں کے تعلقات تو ضرورت سے زیادہ ہی اچھے ہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کر دیا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ  کرنے کی تحریک واپس نہ لی گئی تو ووٹنگ میں حکومت تحریک انصاف کا ساتھ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز کے وقفے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایوان کا رنگ ہی بدلا ہوا تھا ،، پی ٹی آئی ارکان عارف علوی اور شیریں مزاری وفاقی وزرا کے ساتھ خوش گپیاں لگاتے رہے جس پر اسپیکر نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ باہر تو سب ڈرامہ ہو رہا تھا کیونکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے تعلقات تو ضرورت سے زیادہ ہی اچھے ہیں،، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ایوان میں اعلان کر دیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لیں ،،  جے یو آئی تحریک واپس لینے کو تیار ہے ،ایم کیو ایم بھی واپس لے۔ حکومت کسی کو ایوان سے باہر بھیجنے کی مخالف ہے۔ اور اگر یہ تحاریک واپس نہ لی گئیں تو مسلم لیگ ن ووٹنگ میں تحریک انصاف کا ساتھ دے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت پٹرولیم کے سوالات کے جواب نہ ملنے پر سپیکر برہم ہو گئے اور سیکرٹری پیٹرولیم کو جواب طلبی کے لئے اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔ وزیر قانون پرویز رشید نے ایوان کو بتایا کہ  لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر کرنے کے قانون کا مسودہ تیار ہے۔ اور اس مسئلے پر صوبوں کا الگ قانون سازی کرنا پڑے گی۔ ایوان میں پیش کی گئی نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا 8 سو ایک افراد کے خلاف تحقیقات ہوئیں اور 309 ملزمان کو سزا ہوئی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی ڈیفنس پراڈکشن کی ایکسپورٹ کی بے حد تعریف ہو رہی ہے اور ہمار اسلحہ اور گولہ بارود امریکہ اور برطانیہ بھی خرید رہے ہیں۔