Sunday, May 12, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور ‏

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور ‏
April 23, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور مچا دیا ،  ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈیسک کے سامنے دھرنا دے دیا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات  مراد سعید نے کہا کہ  بلاول بھٹو پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہیں، حساب ہوا تو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنی پڑے گی، اپوزیشن میں ہمت ہی نہیں کہ میری بات سن سکیں ۔

مراد سعید کاکہنا تھاکہ حنا ربانی کھر نے کہا ہم اس ملک کا مذاق بنتا دیکھ رہے ہیں، ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ حسین حقانی کو آپ نے بھگایا، شرم کا مقام ہے ، پاکستان آپ کو عزت دیتا ہے آپ پاکستان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

واقی وزیر نے کہا کہ مری میں جنڈال کو بغیر ویزے کے بلایا گیا ، پوچھنے پر نواز شریف کی صاحبزادی کہتی ہیں کہ ہمارا اس سے ذاتی تعلق ہے ،۔

مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے والد کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، بلاول اپنے والد کا بتائیں، ان کے پورے ٹبر کا نام  کرپشن میں آرہا ہے ،آج عمران خان پوری دنیا میں جہاں جاتا ہے پاکستان کی عزت ہوتی ہے ، آپ کے تھر میں دو سال میں 1500 بچے بلک بلک کر مر گئے ، غطل انجکشن لگنے سے معصوم بچی مر گئی ان کے صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔