Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی ، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی ، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ
September 19, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے  شدید احتجاج کیا اور اسپیکر کے ڈائس ا گھیراؤ کیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری  کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کئے رکھا ۔ قاسم سوری نے اپوزیشن ارکان سے  کہا کہ وہ سیٹوںپر بیٹھ جائیں  ، دباؤ نہ ڈالیں اور ایجنڈا چلنے دیں  ، کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ مراد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کی کالی پٹیاں دیکھیں تو لگا کشمیریوں سے یکجہتی ہے مگر وہ تو اپنا رونا رورہی تھی، پوری پارلیمنٹ کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے، کبھی سندھودیش اور کبھی سرائیکی دیش کی بات ہوتی ہے، جس دن یہ بات ہوتی ہے ہمارے5 فوجی جوان شہید ہوتے ہیں۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ  آپ ہی خورشید شاہ کو میٹر ریڈر کا طعنہ دیتے تھے،میٹر ریڈربھی اللہ  کا بندہ ہوتا ہے، انہوں نے زرداری کو سڑکوں پرگھسیٹنے کی بات کی تھی، باہر تقریریں کرکے کسی کو پیغام دینے کے بجائے کشمیریوں کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود بولے گرفتاریاں نیب کی طرف سے ہیں  ، حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، ہمارے ارکان بھی تین مہینے بند رکھے گئے ۔